ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حالات کافی بہترہوگئے ہیں اور اب حریت بھی بات چیت کرنے کے لیے تیار: ستیہ پال ملک

حالات کافی بہترہوگئے ہیں اور اب حریت بھی بات چیت کرنے کے لیے تیار: ستیہ پال ملک

Sun, 23 Jun 2019 23:10:18    S.O. News Service

نئی دہلی،23/جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سری نگر میں ایک پروگرام کے دوران جموں وکشمیرکے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ حالات بہت بہتر ہوگئے ہیں اور اب حریت بھی بات چیت کرنے کے لئے تیار ہو گیا ہے۔درجہ حرارت بہت کم ہو گیا ہے۔پروگرام میں مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر اور جتندر سنگھ بھی موجود تھے۔ستیہ پال ملک نے کہاکہ میں جب آیا تھا اس وقت سے اب تک یہاں چیزیں کافی بہتر ہو گئی ہیں۔آپ نے حریت کو دیکھا۔جب رام ولاس پاسوان ان کے گھر کے باہر کھڑے تھے تو انہوں نے دروازہ تک نہیں کھولا تھا۔لیکن اب وہ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔اب تبدیلی بالکل صاف دکھائی دے رہی ہے۔ اب جمعہ کی نماز کے بعد فساد نہیں ہوتا ہے۔میں کوشش کرتا ہوں کہ لوگوں کو دوبارہ واپس لایا جا سکے۔وہیں دہشت گردوں پر مسلسل ہو رہی کارروائی پر ستیہ پال ملک نے یہ بھی کہا کہ جب گولی سامنے چلتی تو گلدستہ نہیں دیا جاتا ہے۔گولی کے بدلے میں گولی ہی دیں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ریاست میں دہشت گردوں کی بھرتی نہ کے برابر ہوئی ہے۔ساتھ ہی پتھراؤ کے واقعات بھی رک گئے ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ ملک کے بیان سے پہلے حریت چیف میر واعظ عمر فاروق نے ہندوستان اور پاکستان سے بات چیت کی اپیل کی تھی جو کہ اری حملے کے بعد سے پوری طرح بند کر دی گئی تھی۔ہندوستان نے بار بار کہا کہ دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ جاری نہیں رہ سکتے ہیں۔ستیہ پال ملک کو این این ووہرا کی جگہ گزشتہ سال اگست میں جموں و کشمیر کا گورنر بنایا گیا تھا۔اس وقت بھی وہاں پر صدر راز نافذ تھا۔لوک سبھا انتخابات کے وقت بھی ریاست میں اسمبلی انتخابات نہیں کرائے جا سکے تھے۔دراصل پلوامہ کے ایک ہفتے بعد ہی الیکشن کا اعلان کیا گیا تھا۔ریاست میں اسمبلی انتخابات نہ کرائے جانے پر بی جے پی اپوزیشن پارٹیوں کے نشانے پر آ گئی تھی۔ حالانکہ خبر مل رہی ہے مرکز کی جانب سے انتخابات کرائے جانے کی رضامندی مل گئی ہے اور اس سال کے آخری تک تاریخوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔


Share: